پاکستانامیگریشن نیوز

کم عمر بچے سے جنسی زیادتی کے جرم: لاس اینجلس میں پاکستانی شہری گرفتار

لاس اینجلس میں یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے حکام نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ جواد علی احمد کو گرفتار کر لیا ہے

کم عمر بچے سے جنسی زیادتی کے جرم: لاس اینجلس میں پاکستانی شہری گرفتار
لاس اینجلس میں یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے حکام نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ جواد علی احمد کو گرفتار کر لیا ہے

نیویارک ( اردونیوز) لاس اینجلس میں یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے حکام نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ جواد علی احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق جواد علی احمد ایک رجسٹرڈ جنسی مجرم ہے۔ حکام کے مطابق اسے 2024 میں 14 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ فحش اور جنسی نوعیت کے غیر قانونی فعل کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد جواد علی احمد کو ملک بدری کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران انہیں قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل قانونی کاروائی یعنی قانونی دفاع اور سماعت کا حق حاصل ہوگا۔
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے واضح کیا کہ امیگریشن کارروائی کے حتمی فیصلے متعلقہ قانونی اور عدالتی عمل کے تحت کیے جائیں گے۔

Los Angeles ICE officers arrested Jawwad Ali Ahmed, 52, from Pakistan.

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے