پولیو کا خاتمہ، نیویارک میں وزیر اعظم شہباز سے سے بل گیٹس کی تفصیلی ملاقات
بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا
پولیو کا خاتمہ، نیویارک میں وزیر اعظم شہباز سے سے بل گیٹس کی تفصیلی ملاقات
آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کا مکمل خاتمہ انتہائی اہم ہے، بل گیٹس کی شہباز شریف سے بات چیت
نیویارک ( اردونیوز) وزیراعظم نے رواں ماہ کے اوائل میں گیٹس فاو¿نڈیشن کی ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے، ماں و بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکہ جات، ڈیجیٹلائزیشن اور مالیاتی شمولیت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ فاو¿نڈیشن کے تعاون کو سراہا۔
وزیراعظم نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس اہم مقصد کے لیے گیٹس فاو¿نڈیشن کی طویل عرصے سے جاری معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے ذاتی عزم کا بھی اظہار کیا۔
بل گیٹس نے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کا مکمل خاتمہ انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں پولیو ویکسینیشن پروگرام پر صوبائی حکومتوں کو وزیراعظم کی جانب سے فراہم کی گئی ذاتی رہنمائی کی بھی تعریف کی۔



