آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027: ٹکٹوں کی درخواستیں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع کرکٹ مقابلہ سب سے زیادہ مقبول میچ بن گیا ہے، جس کے لیے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027: ٹکٹوں کی درخواستیں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع کرکٹ مقابلہ سب سے زیادہ مقبول میچ بن گیا ہے، جس کے لیے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی عالمی سطح پر غیر معمولی مانگ سامنے آئی ہے، جہاں ٹکٹ بیلٹ کے آغاز کے صرف تین دن کے اندر درخواستوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یکم اکتوبر 2026 کو رجسٹریشن شروع ہونے کے بعد اب تک 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد شائقین ٹکٹ بیلٹ کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے میچز کے لیے 11 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع مقابلہ سب سے زیادہ مقبول میچ بن گیا ہے، جس کے لیے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے میچ کے لیے 92 ہزار سے زائد جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے مقابلے کے لیے 86 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ 7 نومبر کو بھارت (A1) اور پاکستان (A3) کے درمیان سپر 7 مرحلے کے میچ کے لیے تقریباً 78 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ 21 نومبر کو ہونے والے فائنل کے لیے بھی تقریباً 69 ہزار درخواستیں آ چکی ہیں۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے کہا کہ صرف 48 گھنٹوں سے زائد عرصے میں 10 لاکھ ٹکٹ درخواستیں عالمی سطح پر کرکٹ ورلڈ کپ کی غیر معمولی مقبولیت کا ثبوت ہیں۔ ان کے مطابق 20 سال بعد افریقہ میں آئی سی سی کا بڑا مینز ایونٹ منعقد ہو رہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ دنیا بھر کے شائقین کو افریقی خطے کی ثقافت، تنوع اور مہمان نوازی سے متعارف کرانے کا اہم موقع ہوگا۔
ٹکٹ بیلٹ کے لیے رجسٹریشن 21 نومبر 2026 کو رات 11 بج کر 59 منٹ (CAT) تک جاری رہے گی۔ رجسٹریشن مفت ہے اور اس مرحلے پر کسی قسم کی ادائیگی یا ٹکٹ خریدنا ضروری نہیں۔ ہر شخص فی میچ ایک درخواست دے سکتا ہے اور متعدد میچز کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتا ہے۔ ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر نہیں دیے جائیں گے بلکہ طلب دستیاب ٹکٹوں سے زیادہ ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
The excitement for the ICC Men’s Cricket World Cup 2027 is building at extraordinary pace, with ticket ballot applications surpassing one million in less than three days of registrations launching on 1 October 2026.
As of today, over 320,000 fans have already registered for the ticket ballot, with applications for more than 1.1 million tickets submitted for matches across South Africa, Zimbabwe and Namibia.
The highly anticipated India vs Pakistan fixture is leading the demand, with more than 110,000 ticket applications already received. South Africa vs India follows with more than 92,000, while India vs Australia has attracted more than 86,000 applications.
The pre-seeded Super 7 fixture between India (A1) and Pakistan (A3) on 7 November is the fourth most in-demand match, with almost 78,000 applications, while the 21 November Final has already attracted almost 69,000 applications.
ICC CEO, Sanjog Gupta said: “One million ticket applications in just over 48 hours of opening the ticket ballot is a demonstration of the attention, stature and affiliation for ICC Cricket World Cup 2027. ICC events are now spectacles which transcend cultural and geographic boundaries and serve as platforms to widen and deepen fandom for the sport.
“This is also Africa’s moment to shine as an ICC marquee men’s event is returning to the continent after two decades and brings with it the attention of 2.5 billion cricket fans across 120+ countries. We aim to ‘make the circle bigger’, for fans, for the athletes, for the game, and for communities who will gather to celebrate the competition and the culture. The ballot is open, and we can’t wait to host the world so get in if you haven’t already.”



