نیویارک : شیخ توقیر الحق اور شاہ زیب مرزا کی سینیٹر رانا محمود الحسن سے اہم ملاقات
”اے پیک “ کمیونٹی کی بہتری ، اس کے موثر کردار کو یقینی بنانے اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا جاری و ساری رکھے ، سینیٹر رانا محمود الحسن
نیویارک : شیخ توقیر الحق اور شاہ زیب مرزا کی سینیٹر رانا محمود الحسن سے اہم ملاقات
”اے پیک “ کمیونٹی کی بہتری ، اس کے موثر کردار کو یقینی بنانے اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا جاری و ساری رکھے ، سینیٹر رانا محمود الحسن
نیویارک ( پ ر ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم آل پاکستانی امریکن کولیشن ( اے پیک ۔APAC) کے بانی و چئیرمین شیخ توقیر الحق اور سینئر وائس پریذیڈنٹ شاہ زیب مرزانے امریکہ کے دورے پر آئے پاکستانی سینیٹر رانا محمود الحسن سے خصوصی ملاقات کی ۔ لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے ریسٹورنٹ میں ہونیوالی ملاقات میں شیخ توقیر الحق اور شاہ زیب مرزانے رانا محمود الحسن کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم امور، سرگرمیوں اور پاکستانی کے مجموعی حالات و معاشی امور پر غیر رسمی بات چیت ہوئی ۔
”اے پیک “ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں ”اے پیک“ کے کردار ، اہم امور اور کمیونٹی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور و خوض کیا گیا ۔ سینیٹر رانا محمود الحسن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی سینیٹر کی حیثیت سے جہاں ہمیشہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان سینٹ میں اوورسیز پاکستانی کی خدمات اور کردار کو اجاگر کیا جائے وہاں وہ ہمیشہ اوورسیز کمیونٹی میں اتحاد و یکجہتی کے لئے اپنے کردار ادا کرنے کےلئے پرعزم رہتے ہیں ۔
سینیٹر رانا محمود الحسن کا مزید کہنا تھا کہ ”اے پیک “پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ان اہم تنظیموں میں سے ایک ہے کہ جو نہ صرف کمیونٹی کی موثر اور فعال انداز میں نمائندگی کرتی ہیں بلکہ امریک ہمیں کمیونٹی کے متحرک کردار کو یقینی بنانے اور ملک و قوم کا نام روش کرنے کےلئے سرگرم ہے ۔ یقینا یہ خدمات قابل ستائش ہیں ´

ملاقات میں طے پایا گیا کہ ”اے پیک “ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور ارکان جلد سینیٹر رانا محمود الحسن سے تفصیلی ملاقات کریں گے ۔ سینیٹر رانا محمود الحسن کا شیخ توقیر الحق اور شاہ زیب مرزا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ”اے پیک “ کمیونٹی کی بہتری ، ان کے موثر کردار کو یقینی بنانے اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا جاری و ساری رکھے ۔



