بین الاقوامیامیگریشن نیوز

علی رشید اور ٹیم اے پیگ کا اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز کی تائید کا اعلان

علی رشید اور ٹیم ”اے پیگ “ کے زیر اہتمام تقریب میں کانگریس مین گریگری میکس ، اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز ، لیجسلیٹر اکبر علی ،سٹیٹ سینیٹر جان لو ، اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر سمیت سول جج کے امیدواروں کی شرکت

علی رشید اور ٹیم اے پیگ کا اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز کی تائید کا اعلان ،GOTVتقریب میں کانگریس مین گریگری میکس سمیت امیدواروں کی شرکت
تقریب میں علی رشید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ”اے پیگ “ کی جانب سے اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز کی آئندہ ایک اور ٹرم کے لئے نیویارک اٹارنی جنرل کے امیدوار کے طور پر تائید کا اعلان کیا
علی رشید اور ٹیم ”اے پیگ “ کے زیر اہتمام تقریب میں کانگریس مین گریگری میکس ، اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز ، لیجسلیٹر اکبر علی ،سٹیٹ سینیٹر جان لو ، اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر سمیت سول جج کے امیدواروں کی شرکت

نیویارک (محسن ظہیر) امریکہ میں تین نومبر کو ہونیوالے الیکشن اور الیکشن سے قبل 24اکتوبر سے شروع ہونیوالی ”ارلی ووٹنگ “ سے قبل نیویارک میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی متحرک ہو گئی ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ ( اے پیگ۔APAG) کے زیر اہتمام کمیونٹی کو ووٹنگ کےلئے متحرک کرنے کے لئے ”گیٹ آو¿ٹ اینڈ ووٹ “ جسے ”جی او ٹی وی “ مہم بھی کہا جاتا ہے ، لانچ کی گئی ۔ علی رشید اور ٹیم ”اے پیگ “ کے زیر اہتمام تقریب میں ڈیموکریٹ پارٹی کے سینئر رہنما اور ممکنہ آئندہ چئیرمین فار ن افئیرز کمیٹی کانگریس مین گریگری میکس ، اٹارنی جنرل نیویارک لٹیشا جیمز ، جارجیا سٹیٹ سے پاکستانی امریکن کم عمر ترین لیجسلیٹر اکبر علی ،سٹیٹ سینیٹر جان لو ، اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر سمیت کوینز ، نیویارک سے سول جج کے امیدواران نے شرکت کی ۔ تقریب میں انسپکٹر عدیل رانا سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے
تقریب میں علی رشید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ”اے پیگ “ کی جانب سے لٹیشا جیمز کی آئندہ ایک اور ٹرم کے لئے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لئے تائید کا اعلان کیا گیا۔
لٹیشا جیمز کی جانب سے ”اے پیگ “ کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی طرح آئندہ بھی منتخب ہو کر نیویارک سٹیٹ میں بسنے والی امیگرنٹ کمیونٹی کے حقو ق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی ۔
کانگریس مین گریگری میکس نے دعویٰ کیا کہ تین نومبر کو ڈیموکریٹس الیکشن جیتیں گے اور حکیم جیفری ، ایوان نمائندگان کے سپیکر جبکہ وہ فارن افئیرز کمیٹی کے چئیرمین ہونگے ۔
کانگریس مین میکس نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے کہا کہ تین نومبر کے الیکشن امریکہ کی تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہیں ، لہٰذا امیگرنٹ کمیونٹی ، اپنے ووٹ کے ذریعے قیادت منتخب کریںکہ جو انہیں درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں کردار ادا کرے ۔
امریکی ریاست جارجیا سے منتخب ہونیوالے کم عمر ترین پاکستانی امریکن لیجسلیٹر اکبر علی کا کہنا تھا کہ پہلی ٹرم میں ایجنڈے کی کامیاب تکمیل کے بعد وہ دوسری ٹرم کے لئے تین نومبر کو منتخب ہو کر عوامی خدمت اور نمائندگی کے کردار کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
سٹیٹ سینیٹر جان لو جو کہ بلامقابلہ منتخب ہونے جا رہے ہیںاور نیویارک سٹیٹ اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر نے ”اے پیگ “ سمیت پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
کوینز، نیویارک سے سول جج کے امیدواران جینٹ ایلن کیلر، ایڈورڈ وونگ ، مشال اور ایڈورڈ اری زادی نے بھی خود کو پاکستانی امریکن کمیونٹی سے متعارف کروایا اور ان پر زور دیا کہ وہ تین نومبر کو ایسے ججوں کو منتخب کریں گے کہ جو انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے پرعزم ہیں ۔
تقریب سے ”اے پیگ “ کے ملک ہاشم ، فرحان رشید اورتہمینہ خان اور طلعت محمود کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین نومبر کے الیکشن میں فیصلہ ہوگا کہ امریکہ میں آئندہ دو سال کانگریس سمیت اہم ایوانوں میں کون قیادت اور ہمارے فیصلے کرے گا ، لہٰذا ہمیں نہ صرف اپنے حق رائے دہی کو یقینی بنانا ہوگا بلکہ ایسی قیادت منتخب کرنا ہو گی کہ کمیونٹیز کے حقوق کا تحفظ کریں ۔
امریکہ میں تین نومبر کو ایوان نمائندگان، یو ایس سینٹ کے ارکان ، گورنر سمیت ریاستی عہدیداروں کے انتخاب ہونے جا رہے ہیں ۔ ریپبلکن پارٹی جہاں کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت رکھتی ہے ، کو برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ ڈیموکریٹ الیکشن میں اپنی اکثریت کےلئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں ۔

نوٹ : اہم اور تازہ خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے