پاکستانبین الاقوامی

امریکی مڈ ٹرم الیکشن :لانگ آئی لینڈ: ایشین، مسلم اور پاکستانی امریکن کمیونٹی سےAAIREکے زیر اہتمام انتخابی امیدواروں کی ملاقات

امیدواروں نے ایشین، ساؤتھ ایشین، مسلم اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ منتخب ہونے کی صورت میں وہ ان کے مسائل اور مفادات کی موثر نمائندگی کریں گے

امریکی مڈ ٹرم الیکشن :لانگ آئی لینڈ: ایشین، مسلم اور پاکستانی امریکن کمیونٹی سےAAIREکے زیر اہتمام انتخابی امیدواروں کی ملاقات
امیدواروں نے ایشین، ساؤتھ ایشین، مسلم اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ منتخب ہونے کی صورت میں وہ ان کے مسائل اور مفادات کی موثر نمائندگی کریں گے

 

 

نیویارک (محسن ظہیر) لانگ آئی لینڈ کی ناسا کاو¿نٹی میں کانگریس، گوررنرز،نیویارک سٹیٹ اسمبلی، سٹیٹ سینٹ اور کاؤنٹی لیجسلیچر سمیت مقامی عہدوں کے لیے انتخاب لڑنے والے امیدواروں نے ایشین، ساو¿تھ ایشین، مسلم اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ منتخب ہونے کی صورت میں وہ ان کے مسائل اور مفادات کی موثر نمائندگی کریں گے۔
ایشین امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ایشین امریکن انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ انگیجمنٹ (AAIRE) کے زیر اہتمام لانگ آئی لینڈ میں ”میٹ دی کینڈیڈیٹس“ ٹاؤن ہال اجلاس منعقد ہوا، جس میں امیدواروں اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے انعقاد میں AAIRE کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرح موزہ والا اور ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔میٹنگ میں ماڈریٹرز کا کردار فرح موزہ والا کے علاوہ سنیتا منجریکر، اینا چوئی، حنا عمران اور سعدیہ چوہدری نے ادا کئے ۔
اجلاس میں کانگریس مین ٹام سوازی، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن چارلس لیوائن، اسمبلی کے امیدوار ڈین ٹارولی اور کائزرمین، ناساؤ کاؤنٹی لیجسلیچر کے امیدوار جولی چن اور جیرڈ بیئر، ٹاؤن آف ہیمپسٹڈ کے سپروائزر کے امیدوار جو شنابلو، ٹاؤن آف نارتھ ہیمپسٹڈ کے سپروائزر کے امیدوار شان مائیکل میکارتھی اور جارجیا کے ریاستی نمائندے اکبر علی سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
فرح موزہ والا نے کہا کہ لانگ آئی لینڈ میں ایشین امریکن کمیونٹی کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے ساتھ منتخب نمائندوں سے اس کی توقعات بھی بڑھ رہی ہیں۔ ٹاؤن ہال اجلاس کا مقصد امیدواروں اور کمیونٹی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کر سکیں۔
کانگریس مین تھامس سوازی نے خطاب کرتے ہوئے رہائشی اخراجات میں کمی، ٹیکس میں رعایت اور امیگریشن پالیسی سمیت اہم معاملات پر اپنے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹیرف پالیسی میں تبدیلی، توانائی کی فراہمی میں اضافہ اور ہیلتھ انشورنس کے اخراجات سے متعلق مسائل پر توجہ ضروری ہے۔ امیگریشن کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ سرحدی تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے ساتھ طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم، جرائم سے پاک تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ کا راستہ بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے غزہ میں انسانی حقوق کے مسائل اور انسانی امداد کی ضرورت پر بھی بات کی۔
اسٹیٹ اسمبلی مین چارلس لیوائن ، کم کائزر مین ، جو لی چن، رچرڈ بئیر، جو شنابلو، اکبر علی نے ثقافتی تنوع کے احترام، ایشین کمیونٹی کے خلاف نفرت کے خاتمے اور مقامی کمیونٹیز کو ریاستی وسائل کی منصفانہ فراہمی کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں مختلف ثقافتوں کا احترام معاشرے کی مضبوطی کا باعث ہے۔ انہوں نے تعلیم کے لیے ریاستی فنڈنگ اور پراپرٹی ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔جولی چن کا کہنا تھا کہ اگر وہ منتخب ہو گئیں تو ناسا اور سفک کاو¿نٹی میں منتخب ہونیوالی پہلی ایشین امریکن لیجسلیٹر ہوں گی۔
اکبر علی جو کہ جارجیا سے خصوصی طور پر ٹاؤن ہال میٹنگ میںشرکت کے لئے آئے تھے ، وہ تین نومبر کو دوسری ٹرم کے لئے لیجسلیٹر ( اسمبلی مین ) کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے امریکہ بھر میں بسنے والی مسلم اور پاکستانی کمیونٹی سے سپورٹ کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے جواں سال ارکان سے بھی کہا کہ وہ آگے بڑھیں اور امریکی سیاست کا متحرک کردار ادا کریں اور قیادت کریں ۔
اجلاس میں امیدواروں اور شرکا کے درمیان امیگریشن، اسلاموفوبیا، نفرت انگیز رویوں، روزگار کے مواقع، رہائشی اخراجات اور مقامی حکومت میں شفافیت جیسے موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔ امیدواروں نے کمیونٹی کے ساتھ رابطے مضبوط بنانے اور ان کے مسائل سننے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کانگریس، ریاستی اور مقامی قانون ساز اداروں سمیت مختلف عہدوں کے انتخابات 3 نومبر کو ہونے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات سے قبل ملک بھر میں تین کروڑ سے زائد ووٹرز ارلی ووٹنگ کے ذریعے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔

arrah Mozawalla, Sunita Manjrekar, Inna Choi, Hina Imran and Sadia Chaudhry (AAIRE)
arrah Mozawalla, Sunita Manjrekar, Inna Choi, Hina Imran and Sadia Chaudhry (AAIRE)

AAIRE Hosts ‘Meet the Candidates’ Town Hall on Long Island, Bringing Asian, Muslim and Pakistani American Communities Together

By Mohsin Zaheer | Urdu News USA

NEW YORK — Candidates running for congressional, New York State Assembly, State Senate, Nassau County Legislature and local government offices pledged to address the concerns and interests of Asian, South Asian, Muslim and Pakistani American communities during a town hall meeting in Nassau County, Long Island.

The “Meet the Candidates” town hall was organized by the Asian American Institute for Research and Engagement (AAIRE), bringing together political candidates and community leaders to discuss issues affecting local residents. AAIRE Executive Director Farrah Mozawalla and her team played a key role in organizing the event.

The discussion was moderated by Farrah Mozawalla, Sunita Manjrekar, Inna Choi, Hina Imran and Sadia Chaudhry.

Among those attending were Congressman Tom Suozzi, New York State Assembly Member Charles Lavine, Assembly candidates Dean Tarulli and Kim Keiserman, Nassau County legislative candidates Juleigh Chin and Jared Bear, Town of Hempstead supervisor candidate Joe Scianablo, North Hempstead supervisor candidate Sean Michael McCarthy, and Georgia State Representative Akbar Ali, along with other community representatives.

Mozawalla said the Asian American population on Long Island continues to grow, bringing increased expectations for elected officials to understand and represent the community’s needs. She said the town hall was designed to bring candidates and community leaders together, encourage dialogue and help candidates better understand the issues facing their constituents.

Congressman Tom Suozzi discussed the cost of living, tax relief and immigration policy. He highlighted the need to address inflation through changes to tariff policies, increased energy supplies and efforts to tackle rising health insurance costs.

On immigration, Suozzi said border security and action against criminal elements should be accompanied by a pathway to work permits for long-term immigrants who have no criminal records. He also addressed human rights concerns in Gaza and the need for humanitarian assistance.

Assembly Member Charles Lavine and other candidates, including Kim Keiserman, Juleigh Chin, Jared Bear, Joe Scianablo and Akbar Ali, emphasized the importance of respecting cultural diversity, combating anti-Asian hate and ensuring local communities receive a fair share of state resources.

Speakers also discussed state funding for education and efforts to ease the burden of property taxes. Juleigh Chin said that, if elected, she would become the first Asian American legislator elected in Nassau and Suffolk counties.

Akbar Ali, who traveled from Georgia specifically to attend the town hall, is seeking a second term in the state legislature in the November 3 election. He appealed to Muslim and Pakistani American communities across the United States for support and encouraged young community members to become more involved in American politics, step into leadership roles and help shape public policy.

Other topics raised during the meeting included immigration, Islamophobia, hate and discrimination, employment opportunities, housing costs and transparency in local government. Candidates stressed the importance of maintaining stronger connections with community members and listening to their concerns.

Elections for Congress, state legislatures and various local offices will take place on November 3. More than 30 million voters nationwide have already cast ballots through early voting ahead of Election Day.

 

 

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے