روشنیوں کے شہر میں امید کی نئی کرن: کراچی کا 1940میں حاتم علوی کا قائم کردہ تاریخی ”اسپنسر آئی اسپتال“ ایک بار پھر بحال!
لیاری ٹاؤن کراچی میں واقع ڈاکٹر کے این اسپنسر کا قائم کردہ تاریخی اسپنسر آئی اسپتال ایک بار پھر اپنی پوری شان و شوکت اور نئی زندگی کے ساتھ لوٹ آیا ہے!

کراچی ( اردو نیوز یو ایس اے )تاریخ کے جھروکوں سے نکل کر روشنی بانٹنے والا کراچی کا ایک اور تاریخی اثاثہ بحال ہو گیا ہے۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں تاریخ کا ایک سنہرا باب پھر سے روشن ہو گیا ہے۔ لیاری ٹاؤن میں قائم ڈاکٹر کے این اسپنسر کا تاریخی ”اسپنسر آئی اسپتال“ ایک طویل عرصے بعد مکمل بحالی کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔سال 1938ءمیں قائم ہونے والے اور 1940ءمیں میئر رستم خورشیدجی سدھوا کے ہاتھوں فعال ہونے والے اس عظیم الشان ادارے کی بنیادیں بحال کر کے کراچی کے شاندار ماضی کو زندہ کیا گیا ہے۔ ایک زمانے میں یہ اسپتال نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ افغانستان اور ایران سے آنے والے مریضوں کے لیے بینائی کا سرچشمہ ہوا کرتا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کے تحت میئر مرتضیٰ وہاب کی قیادت، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے عزم اور رہنماؤں کی کاوشوں کے نتیجے میں اب یہ ادارہ ایک بار پھر اپنی پوری شان و شوکت سے مریضوں کا علاج کرے گا۔
اس اقدام کا مقصد حاتم علوی اور ڈاکٹر اسپنسر جیسے محسنوں کی خدمات کو صرف تاریخ کی کتابوں تک محدود رکھنے کے بجائے، ایک زندہ ادارے کے روپ میں آنے والی نسلوں کے سامنے پیش کرنا ہے تاکہ یہاں آنے والے ہر شخص کی آنکھوں کی روشنی محفوظ رہ سکے۔
نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
.