ٹرمپ انتظامیہ کا نرسنگ ہومز میں نرسوں کی بھرتی اور ملازمت برقرار رکھنے کے لیے 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے پروگرام کا اعلان
بالخصوص دیہی علاقوں اور ایسے نرسنگ ہومز میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے کی معاونت پر توجہ دی جائے گی جہاں نرسوں کی کمی کا سامنا ہے، صدر ٹرمپ کی ڈاکٹر اوز سے بات چیت
ٹرمپ انتظامیہ کا نرسنگ ہومز میں نرسوں کی بھرتی اور ملازمت برقرار رکھنے کے لیے 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے پروگرام کا اعلان
بالخصوص دیہی علاقوں اور ایسے نرسنگ ہومز میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے کی معاونت پر توجہ دی جائے گی جہاں نرسوں کی کمی کا سامنا ہے، صدر ٹرمپ کی ڈاکٹر اوز سے بات چیت
واشنگٹن (اردو نیوز یو ایس اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نرسنگ ہومز میں نرسوں کی کمی دور کرنے، نئی نرسوں کی بھرتی اور موجودہ نرسوں کو ملازمت میں برقرار رکھنے کے لیے 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ڈاکٹر اوز سے گفتگو کے دوران اس پروگرام کی تفصیلات بیان کیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ وفاقی اور ریاستی سطح کا مشترکہ اقدام ہوگا، جس سے ملک بھر میں ہزاروں نرسوں اور نرسنگ کے طلبہ کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
اس پروگرام میں بالخصوص دیہی علاقوں اور ایسے نرسنگ ہومز میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے کی معاونت پر توجہ دی جائے گی جہاں نرسوں کی کمی کا سامنا ہے۔
اعلان کے مطابق، نرسز فار نرسنگ ہومز انیشی ایٹو کے تحت اہل نرسوں کو دیہی علاقوں یا عملے کی کمی کا شکار طبی اداروں میں کام کرنے کے لیے 50 ہزار ڈالر تک کی گرانٹ فراہم کی جا سکتی ہے۔
اس اقدام کا مقصد نرسنگ ہومز میں تربیت یافتہ طبی عملے کی دستیابی بہتر بنانا، نرسنگ کے شعبے میں نئے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دینا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے نرسنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے اور ملک بھر میں نگہداشت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
Trump Announces $250 Million Initiative to Recruit and Retain Nursing Home Nurses
President Donald Trump announces a $250 million-plus initiative to recruit and retain nursing home nurses, offering eligible nurses grants of up to $50,000 to work in rural and understaffed facilities.
HUGE NEWS directly from @POTUS:
The Trump Administration is proud to announce a $250M+ initiative to RECRUIT and RETAIN nurses for nursing homes!
This federal and state initiative will support thousands and thousands of nurses and nursing students nation-wide — including those serving rural communities.
— Dr. Oz CMS (@DrOzCMS) October 27, 2026



