رچرڈ کیٹل برو نے ٹیسٹ کرکٹ میں امپائرنگ کی سنچری مکمل کر لی، آئی سی سی کی جانب سے مبارکباد
کرکٹ امپائر رچرڈ کیٹل برو ٹیسٹ کرکٹ میں 100 میچوں میں میدان میں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے پانچویں امپائر بن گئے ہیں
رچرڈ کیٹل برو نے ٹیسٹ کرکٹ میں امپائرنگ کی سنچری مکمل کر لی، آئی سی سی کی جانب سے مبارکباد
کرکٹ امپائر رچرڈ کیٹل برو ٹیسٹ کرکٹ میں 100 میچوں میں میدان میں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے پانچویں امپائر بن گئے ہیں
کیپ ٹاو¿ن(اردو نیوز یو ایس اے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے امپائر رچرڈ کیٹل برو کو ٹیسٹ کرکٹ میں امپائرنگ کے 100 میچ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کیپ ٹاو¿ن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔
53 سالہ رچرڈ کیٹل برو ٹیسٹ کرکٹ میں 100 میچوں میں میدان میں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے پانچویں امپائر بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کے علیم ڈار 145 ٹیسٹ میچوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ اسٹیو بکنر 128، روڈی کوئرٹزن 108 اور راڈ ٹکر 102 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے رچرڈ کیٹل برو کی کامیابی کو ان کے شاندار کیریئر کا ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ 100 ٹیسٹ میچوں میں آن فیلڈ امپائرنگ کرنا غیر معمولی کامیابی ہے، جو ان کی مستقل مزاجی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کرکٹ کے لیے طویل خدمات کا ثبوت ہے۔
جے شاہ کے مطابق رچرڈ کیٹل برو نے درست فیصلوں، دباو¿ میں تحمل اور امپائرنگ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے باعث کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز کا احترام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کیٹل برو کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
رچرڈ کیٹل برو نے آئی سی سی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ساتھی امپائرز اور ریفریز کی دوستی اور حوصلہ افزائی کو بھی سراہا۔ انہوں نے اپنے مرحوم والد اور خالہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ اس کامیابی پر بہت فخر محسوس کرتے۔ انہوں نے اپنے بچوں اور دیگر عزیزوں کا بھی ذکر کیا اور اس کامیابی کو اپنے چاہنے والوں کی مشترکہ کامیابی قرار دیا۔
رچرڈ کیٹل برو نے 2009 میں اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے بین الاقوامی امپائرنگ کا آغاز کیا، جبکہ نومبر 2010 میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گال میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کی۔
وہ اب تک 114 ون ڈے انٹرنیشنل، 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، چار خواتین کے ون ڈے اور چار خواتین کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں۔
امپائرنگ سے قبل رچرڈ کیٹل برو نے 1994 سے 1999 کے دوران مڈل سیکس اور یارکشائر کی جانب سے 33 فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ 2006 میں انہیں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے امپائرز پینل میں شامل کیا گیا، جبکہ مئی 2011 میں وہ امارات آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ بنے اور اس وقت اس پینل کے کم عمر ترین رکن تھے۔
نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
Richard Kettleborough Becomes Fifth Umpire to Officiate in 100 Test Matches
ICC congratulates Richard Kettleborough on becoming the fifth umpire to officiate in 100 Test matches during the South Africa vs Australia Test in Cape Town.



