" "
اوورسیز پاکستانیز

مسلم لیگ (ن)نیویارک سٹیٹ کے زیر اہتمام  قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ منائی جائےگی

احمد جان سمیت مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے زیر اہتمام 24دسمبر کی تقریب کے مہمان خصوصی روحیل ڈار ہوںگے ، رانا سعید

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان اور ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاںنواز شریف کی سالگرہ 24دسمبر کو منائی جائے گی ۔ مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سعید کے مطابق گرینڈ روز ویلٹ بال روم ، یانکرز میں منعقد ہونیوالے تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے روحیل ڈار ہوں گے ۔اس موقع پر قائدین کی سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ملک و قوم کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔
رانا سعید نے کہا کہ تقریب میں مسیحی برادری کو کرسمس اور کمیونٹی کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی جائے گی ۔ رانا سعید اور احمد جان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھیوں اور ارکان سے کہا ہے کہ وہ تقریب میں شریک ہوں ۔

Related Articles

Back to top button