عدنان شفیق سمیت پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کا فراست چوہدری کی وفات پر اظہار تعزیت
فراست چوہدری کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی، مخلص ساتھی اور کمیونٹی اپنے اہم رکن سے محروم ہو گئی ہے ، عدنان شفیق
فراست چوہدری کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی، مخلص ساتھی اور کمیونٹی اپنے اہم رکن سے محروم ہو گئی ہے ، عدنان شفیق
لاس اینجلس ( اردونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کے رہنما عدنان شفیق نے پاکستان پیپلز پارٹی نیویارک سٹیٹ کے سابق صدر فراست چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ عدنان شفیق ، فرحان شفیق اور ریحان شفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ فراست چوہدری کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی، مخلص ساتھی اور کمیونٹی اپنے اہم رکن سے محروم ہو گئی ہے۔ پارٹی اور کمیونٹی میں ان کی کمی سے پیدا ہونے والے خلا کو بڑی مدت تک محسوس کیا جائے گا۔
عدنان شفیق نے کہا کہ ہم فراست چوہدری مرحوم کے سوگوار خاندان ، پارٹی ساتھیوں اور نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ فراست چوہدری کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔



