اوورسیز پاکستانیز

صوبائی وزیر سندھ اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ قابل مذمت ہے ، عدنان شفیق

ہم اعجاز جاکھرانی کو یقین دلاتے ہیں ان کے خلاف ہونیوالی سیاسی انتقامی کاروائیوں کے خلاف اس وقت تک آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک کہ انصاف کو یقینی نہیں بنایا جا تا۔عدنان شفیق

کیلی فورنیا (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کی جانب سے پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما و صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی کی رہائشگاہ پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کے رہنما عدنان شفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی کی رہائشگاہ پر چھاپہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے جاری سیاسی انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان انتقامی کاروائیوں کا مقصد سیاسی مخالفین کو دبانا ہے تاکہ وہ موجودہ سلیکٹڈ اور ناکام حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب نہ کر سکیں ۔ عدنان شفیق نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان سمیت ان کے حواریوں کو معلوم ہونا چاہئیے کہ ان سے پہلے بھی حکمرانوں نے ظلم و جبر کے ایسے سلسلے جاری رکھے لیکن آج ان کا نام و نشان بھی نہیں ہے یہی حال موجودہ حکمرانوں کا ہوگا۔ یہ کٹھ پتلی حکمران اپنے ناکامیوں کو عوام سے چھپا نہیں سکتے، عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں ۔
عدنان شفیق نے کہا کہ ہم اعجاز جاکھرانی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں ان کے خلاف ہونیوالی سیاسی انتقامی کاروائیوں کے خلاف اس وقت تک آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک کہ انصاف کو یقینی نہیں بنایا جا تا۔

 

 

Adnan Shafique, PPP, Mir Ejaz Jhakrani

Related Articles

Back to top button