بین الاقوامی

راشد ربانی کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، عدنان شفیق

کیلی فورنیا سمیت امریکہ بھر میں موجود پارٹی ساتھیوں اور کمیونٹی راشد رابی کی صحت یابی کے لئے دعا ہیں،عدنان شفیق ، راشد غزنوی ، ریحان شفیق اور فرحان شفیق

راشد ربانی کا شمار پارٹی کے مخلص قائدین میں ہوتا ہے۔ وہ عوام اور پارٹی ساتھیوں سے محبت کرنے والے انسان ہیں ،اللہ تعالیٰ پاکستان عوام کو وبا سے نجات دلائیں

کیلی فورنیا (اردونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کے رہنمام عدنان شفیق ، راشد غزنوی ، ریحان شفیق اور فرحان شفیق نے پیپلز پارٹی سندھ کے وائس پریذیدنٹ و معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ راشد ربانی کی صحت یابی کےلئے دعا کی ہے ۔ راشد ربانی ، کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے علیل ہیں اور اپنے گھر پر قرنطینہ کررہے ہیں ۔ عدنان شفیق نے کہا کہ کیلی فورنیا سمیت امریکہ بھر میں موجود پارٹی ساتھیوں اور کمیونٹی راشد رابی کی صحت یابی کے لئے دعا ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں اور ایک بار پھر معمول کے مطابق سندھ ، پاکستان کے عوام اور پارٹی ساتھیوں کی خدمت کی توفیق عطاءفرمائیں ۔
عدنان شفیق نے مزید کہا کہ راشد ربانی کا شمار پارٹی کے مخلص قائدین میں ہوتا ہے۔ وہ عوام اور پارٹی ساتھیوں سے محبت کرنے والے انسان ہیں ۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کورونا وائرس سمیت دیگر تمام امراض میں مبتلا لوگو ں کو اپنے فضل و کرم سے صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں اور انسانیت کو اس وبا سے جلد از جلد نجات دلائے ۔

Paak Funeral Home New York

Related Articles

Back to top button