اوورسیز پاکستانیز

آغا افضل خان نیوجرسی سے سٹیٹ سینٹ کا الیکشن لڑینگے

آغا افضل خان نیوجرسی کے سٹیٹ سینٹ ڈسٹرکٹ 33سے 8جون کو ریپبلکن پرائمری الیکشن کے میدان میں اتریں گے

نیوجرسی (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کی سماجی شخصیت ، سابق امیدوار برائے کانگریس آغا افضل خان نیوجرسی سٹیٹ میں سٹیٹ سینیٹر کا الیکشن لڑیں گے ۔ وہ آٹھ جون کو ہونیوالے ریپبلکن پارٹی کے پرائمری الیکشن میں میدان میں اتریں گے ۔ آغاافضل خان نیوجرسی سٹیٹ کے 33ویں سٹیٹ ڈسٹرکٹ سے سٹیٹ سینیٹر کے امیدوار ہیں ۔آغا افضل خان نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکش میں ان کی سپورٹ کریں اور نیوجرسی سٹیٹ سینٹ میں پہلے پاکستانی کو سینٹ میں پہنچنے میں مدد کریں ۔

Agha Afzal Khan New Jersey

Related Articles

Back to top button