اوورسیز پاکستانیز

امریکہ میں کمیونٹی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت آغا افضل انتقال کر گئے

کمیونٹیکا آغا افضل کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار , آغا محمد افضل کے انتقال سے کمیونٹی ایک بزرگ شخصیت سے محروم ہو گئی ہے

نیوجرسی (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت آغا محمد افضل انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ نیوجرسی مسجد میں جمعہ کو ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی نے آغا افضل کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ آغا محمد افضل کے انتقال سے کمیونٹی ایک بزرگ شخصیت سے محروم ہو گئی ہے ۔آغا محمد افضل معروف شاعر منیر نیازی کے بھانجے تھے اور چالیس سال سے زائد عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے ۔ انہوں نے امریکی ریاست نیوجرسی سے ریپبلکن پارٹی کی ٹکٹ پر یو ایس کانگریس کا ایک سے زائد بار الیکشن بھی لڑا ۔

شاعر مشرق علامہ اقبال کے بیٹے جسٹس جاوید اقبال مرحوم امریکہ کے دورے کے دوران آغا افضل کے پاس قیام کرتے تھے ۔

اہم خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA ۔۔ اردو نیوز یوا یس ا ے

Agha Afzal Khan passed away in New Jersey, USA.

Related Articles

Back to top button