پاکستان

احسن چغتائی تین اہم ٹرانزیشن ٹیم میں شامل

احسن چغتائی نیویارک کے منتخب مئیر ، کمپٹرولر اور بروکلین بورو پریذیڈنٹ کی ٹرانزیشن ٹیم میں بیک وقت شامل

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت احسن چغتائی نے بیک وقت نیویارک سٹی کے منتخب مئیر ایرک ایڈمز، منتخب کمپٹرولر بریڈ لینڈر اور بروکلین بورو پریذیڈنٹ انٹونیو رینوسو کی ٹرانزیشن ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے ۔

احسن چغتائی جن کا شمار منتخب مئیر ایرک ایڈمز کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے ، کا یہ ریکارڈ قائم ہوا کہ وہ بیک وقت تینوں ٹرانزیشن ٹیموں میں شامل ہیں ۔ احسن چغتائی جو کہ نجی دورے پر پاکستان گئے تھے ، واپس نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب مئیر، کمپٹرولر اور بورو پریذیڈنٹ کامشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور یہ میرے لئے ہی نہیں پاکستانی اور امیگرنٹ کمیونٹیز کے لئے ایک فخر کی بات ہے ۔

Related Articles

Back to top button