پاکستانی امریکن اور امریکی سرمائیہ کاروں کےلئے پی ایس ایل میں سرمائیہ کاری نادر موقع ہے ، محسن نقوی
پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ بھرپور اور سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے، محسن نقوی کا پی ایس ایل روڈ شو سے نیویارک میں خطاب
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے روڈ شو کی ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے خطاب کیا۔ تقریب میں امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ ، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات، پی ایس ایل میں دلچسپی رکھنے والے امریکی سرمایہ کار، ممکنہ بڈرز، اسٹیک ہولڈرز اور پاکستانی کرکٹ کے معروف اسٹارز نے شرکت کی۔
محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ بھرپور اور سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور بورڈ لیگ کو عالمی سطح پر مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے امریکی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ آئندہ پی ایس ایل سیزن میں مالی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کو پانچ لاکھ ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو تین لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی ترقی پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والی ٹیم کو دو لاکھ ڈالر اضافی دیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کی بولی کا عمل مکمل طور پر اوپن اور شفاف ہوگا۔ سرمایہ کاروں کی درخواست پر بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر سے بڑھا کر 22 دسمبر کر دی گئی ہے، جبکہ اوپن بڈنگ اپریل میں متوقع ہے۔
انہوں نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ایک تیزی سے ترقی کرتی لیگ ہے اور بروقت فیصلے مستقبل میں بڑے فوائد کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ڈیٹا اور معلومات بڈرز کو فراہم کی جائیں گی تاکہ شفافیت پر کوئی سوال نہ اٹھے۔
تقریب کے اختتام پر محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور آنے والے سیزنز میں نئی اصلاحات اور اقدامات کے ذریعے لیگ کی عالمی قدر میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
یہ روڈ شو پی ایس ایل کی امریکہ میں ترویج اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
PSL Roadshow in USA: Mohsin Naqvi Seeks American Investment
By Mohsin Zaheer
New York: December 14, 2025 – Pakistan Cricket Board (PCB) Chairman Mohsin Naqvi addressed a high-profile Pakistan Super League (PSL) roadshow event in New York, highlighting PCB’s vision to further strengthen and globalize the league. The event was attended by prominent members of the Pakistani American community, prospective PSL bidders, investors, key stakeholders, and well-known Pakistani cricket stars.
Speaking at the gathering, Mohsin Naqvi emphasized that PCB is committed to making PSL one of the world’s best cricket leagues through transparency, innovation, and strong international partnerships. He announced enhanced financial incentives for franchise owners, stating that the PSL champion will now receive a prize of $500,000, while the runner-up will be awarded $300,000. In addition, $200,000 will be given to the team that invests the most in player development, a move aimed at encouraging long-term growth of the league.
Naqvi informed attendees that the PSL franchise bidding process will be conducted through an open and transparent bidding system. Due to strong interest from investors, the PCB has extended the bid submission deadline from December 15 to December 22, allowing more potential bidders time to complete formalities. He added that the open bidding process is planned for April.
Advising investors, Mohsin Naqvi shared his personal experience from the early days of PSL, noting that missing early opportunities can later be regretted, given the league’s rapid growth and rising franchise valuations. He assured participants that all data and information would be provided to bidders to ensure full transparency.
The PCB Chairman also revealed that preparations for PSL 11 are already underway, with new initiatives planned to further boost the league’s global profile and commercial value. He concluded by reiterating PCB’s commitment to merit-based decisions, openness, and international engagement, expressing confidence that PSL’s future will attract major investors from around the world.
The New York roadshow was seen as a significant step in expanding PSL’s footprint in North America and strengthening ties with overseas Pakistani investors and cricket enthusiasts.



