اوورسیز پاکستانیز

حاجی صفدر کی اہلیہ،چوہدری اخترباہوا ل کی ساس اور ندیم طاہر کی والدہ انتقال کر گئیں

کمیونٹی کی جانب سے حاجی صفدر ، ندیم طاہر اور چوہدری اختر باہوال سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین کی مقامی سماجی شخصیات ندیم طاہر کی والدہ ، حاجی صفدر کی اہلیہ اور چوہدری اختر باہوال کی ساس نیویارک میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ گذشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ سوموار17 جولائی کو عمر مسجد ، برائٹن بیچ ، بروکلین (نیویارک ) پربعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔
232 Neptune Avenue, Brooklyn

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی جانب سے حاجیصفدر ، ندیم طاہر اور چوہدری اختر باہوال سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

Urdu News USA

Related Articles

Back to top button