ساجد بٹ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد نور سٹیٹن آئی لینڈ ، نیویارک میں ادا کی جائے گی
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت ساجد بٹ انتقال کر گئے ، دوست احباب اور کمیونٹی کا اظہار تعزیت
نیویارک ( اردو نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ساجد بٹ بروکلین میں انتقال کر گئے ۔ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ ساجد بٹ مرحوم گذشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ جمعرات کی صبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ساجد بٹ کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور وہ گذشتہ تین سے زائد دہائیوں سے نیویارک میں مقیم تھے اور کنسٹرکشن کے بزنس سے وابستہ تھے ۔
ساجد بٹ مرحوم کی نماز جنازہ ، جمعہ ، تین اپریل کومسجد نور سٹیٹن آئی لینڈ(نیویارک) میں بعد نماز جمعہ مسجد میں ادا کی جائے گی ۔
ساجد بٹ کے دوست احباب اور کمیونٹی کی جانب سے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
ساجد بٹ کا شمار نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی انتہائی معزز شخصیات میں ہوتا تھا، وہ پانچ وقت کے نمازی اور نہایت ہی مشفق اور ملنسار انسان تھے ۔ اردو نیوز ، ساجد بٹ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
مسجد نور سٹیٹن آئی لینڈ کا ایڈریس درج ذیل ہے
MMSI – Muslim Majlis of Staten Island – Masjid Un Noor
104 Rhine Ave, Staten Island, NY, 10304
۔۔۔
اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



