امیگریشن نیوزپاکستان

علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر میں 70پریسنٹ کے نئے کمانڈنگ آفیسر ڈپٹی انسپکٹر گریک میکی کے اعزازمیں استقبالیہ

ڈپٹی انسپکٹر گریک میکی کو 70پریسنٹ کےءکمانڈنگ آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ، سنٹر میں آمد پر خوش آمدید کہا گیا اور پھول پیش کئے گئے ، کمیونٹی اور پولیس کے تعلقات کی اہمیت اجاگر کی گئی

ڈپٹی انسپکٹر گریک میکی جب علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر میں پہنچنے تو چیئرمین ملک ناصر اعوان، جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال، چیف کوآرڈینیٹر مشتاق احمد کمبوہ، پروگرام ڈائریکٹر محمدسجاد مدنی، سینئر ڈائریکٹر ملک اکرم ،ملک عرفان اعوان، شیخ اشفاق، یاسر اقبال ڈھل اور دیگر اراکین نے ان کا او ر کمیونٹی افئیرز آفیسرڈیکٹیو سکاٹ نوزی، پولیس آفیسر نتاشا موزل سمیت دیگر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیااور انہیں سنٹر میںخوش آمدید کہا

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیراہتمام نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ 70 پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر ڈپٹی انسپکٹر گریک میکی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انہیں 70پریسنٹ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا گیا ۔واضح رہے کہ ڈپٹی انسپکٹر بروس سپرینو کی ٹرانسفر کے بعد ڈپٹی انسپکٹر گریک میکی نے کمانڈنگ آفیسر کے فرائض سنبھالیں ہیں۔ 70پریسنٹ میں نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سب سے بڑی تعداد آباد ہے ۔

ڈپٹی انسپکٹر گریک میکی جب علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر میں پہنچنے تو چیئرمین ملک ناصر اعوان، جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال، چیف کوآرڈینیٹر مشتاق احمد کمبوہ، پروگرام ڈائریکٹر محمدسجاد مدنی، سینئر ڈائریکٹر ملک اکرم ،ملک عرفان اعوان، شیخ اشفاق، یاسر اقبال ڈھل اور دیگر اراکین نے ان کا او ر کمیونٹی افئیرز آفیسرڈیکٹیو سکاٹ نوزی، پولیس آفیسر نتاشا موزل سمیت دیگر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیااور انہیں سنٹر میںخوش آمدید کہا۔

Allama Iqbal Community Center, Deputy Inspector Gregory Mackie
Allama Iqbal Community Center, Deputy Inspector Gregory Mackie

علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے اراکین و عہدے داران نے مہمانوں کو گلدستے پیش کئے ۔علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے پروگرام ڈائریکٹر محمد سجاد مدنی نے ادارے کے فلاحی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے تمام اراکین کا تعارف پیش کیا ، چیئرمین ملک ناصر اعوان، جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال چیچی اور چیف کوآرڈینٹر مشتاق احمد کمبوہ نے کمانڈنگ آفیسر گریک میکی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور مستقبل میں باہمی تعاون کے ساتھ کمیونٹی سروس جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈیکٹیو سکاٹ نوزی کی شاندار خدمات اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ساتھ بھرپور تعاون پر ایوارڈ پیش کیا گیا، ڈپٹی انسپکٹر گریک میکی نے شاندار استقبال پر علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے تمام عہدے داران اور اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سابقہ کمانڈنگ آفیسر انسپکٹر نے بروس سپرینیو کی شاندار روایت کو آگے بڑھانے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ استقبالیہ تقریب کا اختتام پرتکلف ظہر انے پر ہوا۔

Urdu News USA

 

Related Articles

Back to top button