اوورسیز پاکستانیزخبریں

کیا سفیر مسعود خان تبدیل ہونے جا رہے ہیں!!

پی ڈی ایم کی ڈیڑھ سال قبل قائم ہونے والی حکومت نے اپنے ڈیڑھ سالہ دور میں امریکہ میں نئی سفیر کی تقرری نہیں کی

نیویارک ( اردونیوز) کیا امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر سردارمسعود خان تبدیل ہونے جا رہے ہیں!! یہ سوال سفارتی ، سیاسی اور صحافتی حلقوںمیں زیر گردش ہے ۔ پاکستان کے ایک اخبار نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ سردار مسعود خان کی تبدیلی کا امکان ہے تاہم ابھی تک حکومتی حلقوں کی جانب سے سفیر کی تبدیلی کا کوئی عندئیہ نہیں دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سردارمسعود خان کو پی ٹی آئی کے سابق دور میں امریکہ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا تھا ۔

پی ڈی ایم کی ڈیڑھ سال قبل قائم ہونے والی حکومت نے اپنے ڈیڑھ سالہ دور میں امریکہ میں نئی سفیر کی تقرری نہیں کی ۔اب اس حکومت کی معیاد میں دو ماہ سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ آیا اس قلیل عرصے میں رخصت ہونے والی حکومت ، واشنگٹن میں سفیر کی تبدیلی کے بارے میں کوئی فیصلہ کرتی ہے یا نہیں ۔

اردو نیوز

Ambassador MAsood Khan

Related Articles

Back to top button