پاکستانخبریں

مئیر نیویارک ایرک ایڈمز14اگست کو نیویارک سٹی میں پاکستانی پرچم کشائی کریں گے

NYC Mayor Eric Adams to Lead Pakistani Flag Hoisting Ceremony on August 14

سبز ہلالی پرچم کشائی کی تقریب میں اہم سفارتی شخصیات اور کمیونٹی قائدین کے علاوہ سٹی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام شریک ہونگے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر نیویارک سٹی کے تاریخی مقام بولنگ گرین پر واقع تاریخی پارک میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کریں گے ۔ اس سلسلے میں بولنگ گرین پارک میں پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں پاکستانی کی اہم سفارتی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی قائدین اور ارکان بھی شریک ہونگے۔
نیو یارک کا بولنگ گرین پارک امریکی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہ پارک لوئر مین ہیٹن(نیویارک سٹی) میں واقع ہے اور اسے نیو یارک کا سب سے پہلا عوامی پارک بھی کہا جاتا ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں 25 نومبر 1783 کو امریکی فوج نے پہلی بار آزادی کے بعد امریکی پرچم لہرایا۔ اس دن کو “ایویکیوشن ڈے” کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جب برطانوی فوجیں نیو یارک شہر سے واپس روانہ ہوئیں اور شہر پر امریکیوں کا مکمل کنٹرول قائم ہوا۔
بولنگ گرین پارک انقلابی دور کی ایک علامت بھی ہے۔ 1776 میں یہاں موجود برطانوی بادشاہ جارج سوئم کے مجسمے کو عوام نے گرا دیا تھا، جو برطانیہ کے خلاف بغاوت کی ایک علامتی کارروائی تھی۔ آج بھی یہ پارک تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔بولنگ گرین پارک امریکہ کی آزادی اور قومی وقار کی ایک زندہ یادگار ہے۔
بولنگ گرین پارک میں پرچم کشائی کے علاوہ مئیر نیویارک ایرک ایڈمز 28اگست کو اپنی سرکاری رہائشگاہ گریسی مینشن میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قومی ورثے کا دن منائیں گے اور جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں خصوصی تقریب بھی منعقد کریں گے ۔

NYC Mayor Eric Adams to Lead Pakistani Flag Hoisting Ceremony on August 14

Related Articles

Back to top button