بین الاقوامی

امیتابھ بچن کے ساتھ بیٹے ابھیشک بچن بھی ہسپتال داخل، ایشوریا رائے بھی کورونا کا شکار

انڈیا کے مختلف مندروں میں بچن فیملی کی صحت یابی کےلئے پوجا پاٹ شروع ہو گئی ہے اور ان کے لاکھوں چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ پوری فیملی کےلئے دعا گو ہیں

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے) بالی وڈ سپر سٹارامیتابھ بچن کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے ابھیشک بچن اور بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا بچن بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں ۔ امیتابھ کے ساتھ ان کے بیٹے ابھیشک بچن بھی ہسپتال داخل ہو گئے ہیں ۔ ابھیشک بچن نے اپنے ٹویٹ میں اپنے ہسپتال داخل ہونے اور کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ساتھ گھر میں ہی قرنطینہ میں رہیں گی ۔
امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق ممبئی ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ امیتابھ کو ہلکے قسم کا کورونا وائرس کا حملہ ہوا ہے ، وہ مستحکم حالت میں ہے تاہم ان کا علاج جاری ہے۔
دریں اثناءانڈیا کے مختلف مندروں میں بچن فیملی کی صحت یابی کےلئے پوجا پاٹ شروع ہو گئی ہے اور ان کے لاکھوں چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ پوری فیملی کےلئے دعا گو ہیں

Aishwarya Rai Bachchan and Aaradhya also test positive for Covid-19 after Amitabh-Abhishek hospitalised, Jaya Bachchan tests negative for Coronavirus

Related Articles

Back to top button