اوورسیز پاکستانیزپاکستان

نیویارک: پاکستانی کمیونٹی کی کی معروف شخصیت طارق کھوکھر انتقال کر گئے

طارق کھوکھر تین ماہ تک مائیمونڈیز ہسپتال بروکلین میں زیر علاج اور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے اور گیارہ دسمبر کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

نیویارک (اردو نیوز) پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے سابق سیکرٹری جنرل اورپاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت طارق کھوکھر انتقال کر گئے ہیں ۔
وہ چند ماہ قبل ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور کومے میں چلے گئے تھے ۔ طارق کھوکھر تین ماہ تک مائیمونڈیز ہسپتال بروکلین میں زیر علاج اور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے اور گیارہ دسمبر کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
طارق کھوکھر کی نماز جنازہ مکی مسجد بروکلین، نیویارک میں جمعہ ،12دسمبر کو بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو اسلام آباد روانہ کیا جائے گا اور انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے قائدین قاسم مجید، احمد خان،احمد جان،ہارون رامے ، اسد چوہدری ، تنویر چوہدری ، ڈاکٹر حق، وسیم سید، منظور الحسن ، منیر لودھی سمیت پاکستانی کمیونٹی قائدین اور ارکان نے طارق کھوکھر کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔
طارق کھوکھر ایک عرصہ تک پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے روح رواں رہے اور بطور سیکرٹری جنرل انہوں نے نیویارک میں پاکستان کے یو م آزادی کے فلیگ شہ ایونٹ پاکستان ڈے پریڈ کے انعقاد میں کلیدی کردار اد اکیا ۔
طارق کھوکھر ، چند سال قبل پاکستان منتقل ہو گئے تھے اور کچھ عرصہ قبل واپس نیویارک آگئے تھے اور نیویارک میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم تھے ۔

Former Pakistan Day Parade NY Secretary General Tariq Khokhar Passes Away


Tariq Khokhar, former Secretary General of the Pakistan Day Parade New York and a well-known figure in the Pakistani American community, has passed away. He had suffered severe injuries in a car accident a few months ago and had been in a coma since then. Khokhar remained under treatment at Maimonides Hospital in Brooklyn for three months, battling for his life, before passing away on December 11.

Urdu News USA

Related Articles

Back to top button