عمران خان، اب جیل میں 700 دن سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں۔ اُنہیں اپنے وکلا تک رسائی نہیں دی جا رہی، اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں، قاسم خان
اسلام آباد ( اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے والد کی قید کے سات سو سے زائد دن مکمل ہونے پر اپنے احتجاج کی آواز بلند کی ہے ۔ قاسم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس“ پر پوسٹ کئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میرے والد، سابق وزیرِ اعظم عمران خان، اب جیل میں 700 دن سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں۔ اُنہیں اپنے وکلا تک رسائی نہیں دی جا رہی، اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں۔
قاسم خان نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ(والد) ہم بچوں سے مکمل طور پر کٹ چکے ہیں، اور ذاتی معالج تک کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔ یہ انصاف نہیں، بلکہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے کہ ایک ایسے شخص کو تنہا کیا جائے اور توڑا جائے جس نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی، جمہوریت، اور پاکستان کے لیے آواز بلند کی۔
قاسم خان نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کی ایک تصویر بھی شئیر کی جس میں عمرا ن خان کو قید میں دکھایا گیا ہے ۔
نوٹ : اہم ترین خبروں کے لئے اردو نیوز پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
میرے والد، سابق وزیرِ اعظم عمران خان، اب جیل میں 700 دن سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں- اُنہیں اپنے وکلا تک رسائی نہیں دی جا رہی، اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں، ہم بچوں سے مکمل طور پر کٹ چکے ہیں، اور ذاتی معالج تک کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔ یہ انصاف نہیں، بلکہ ایک سوچا سمجھا… pic.twitter.com/LD76t4npfC
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) July 7, 2025



