اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

امجد نواز کی قیادت میں تحریک انصاف کا پہلا قافلہ اسلام آباد کنونشن کےلئے روانہ

تحریک انصاف کے کنونشن میں امریکہ اور کینیڈا سے دو سو تحریک انصاف کے عہدیداران اور ارکان کنونشن میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچیں گے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پارٹی عہدیداران اور ارکان کا پارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے پارٹی کنونشن میں شرکت کے لئے پاکستان روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ اس سلسلے میں نیویارک سے پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر امجد نواز کی قیادت میں پارٹی ساتھیوں ، عہدیداران کا 25رکنی قافلہ پاکستان روانہ ہو گیا ہے ۔
تحریک انصاف نیویارک کا قافلہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا جو کہ تیرہ مارچ کو اسلام آباد میں ہونیوالے پارٹی کنونشن میں شریک ہوگا۔ امکان ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کنونشن میں امریکہ اور کینیڈا سے دو سو تحریک انصاف کے عہدیداران اور ارکان کنونشن میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچیں گے ۔

Related Articles

Back to top button