بین الاقوامی

کنگز ایگل کائٹ کلب کی جانب سے گوگی کائٹ کلب کینیڈا ٹیم کو کامیاب دورہ امریکہ پر مبارکباد

Kings Kite Club of New York Extends Warm Congratulations to Gogi Kite Club Canada Following Successful USA Tour

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی پتنگ بازی کی ٹیم ”کنگز ایگل کائٹ کلب“ کی جانب سے گوگی کائٹ کلب کینیڈا ٹیم کو کامیاب دورہ امریکہ پر مبارکباد دی گئی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی پتنگ بازی کی ٹیم ”کنگز ایگل کائٹ کلب“ کی جانب سے گوگی کائٹ کلب کینیڈا ٹیم کو کامیاب دورہ امریکہ پر مبارکباد دی گئی اور ان کی نیویارک میں ہونیوالی گیم میں کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

کنگز ایگل کائٹ کلب کے کیپٹن مقصود بٹ ، وائس کیپٹن بلال بٹ ، ٹیم ممبرز حاجی مبین ، سلمان مغل ، محمد زاہد ، ملک اعوان ، محمد شاہ روز ، محمد فہد، بلاول تحسین ، محمد سبحان ، محمد حمزہ ، قیصر بھٹہ ، محمد سعید ، محمد آصف اور محمد عمر کی جانب سے گوگی کائٹ کلب ( جی کے سی ) کینیڈا کے کیپٹن گوگی ملک اور ٹیم ممبرز کو کامیاب دورہ امریکہ کی مبارکباد دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گوگی کائٹ کلب کی شمالی امریکہ میں پتنگ بازی کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں ۔ حاجی مبین نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ گوگی کائٹ کلب کی ٹیم امریکہ کا دورباہ دورہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ”جی کے سی “ ٹیم جب بھی امریکہ آئے گی ، ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا جائیگا۔

 

Kings Kite Club of New York Extends Warm Congratulations to Gogi Kite Club Canada Following Successful USA Tour

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button