پاکستان

ایپل نے آئی فون14متعارف کروادیا

آئی فون 14میں ایپل کی جانب سے کیمرے میں جدت کے ساتھ نئے فیچرز متعارف کروادئیے گئے

نیویارک (اردونیوز ) ایپل نے آئی فون14کا نیا فون متعارف کروادیا ہے جس میں نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں ۔ نئے آئی فون میں ہارڈ وئیر اور سوفٹ وئیر میں جد ت پیدا کی گئی ہے ۔

ایپل کمپنی کی جانب سے امریکہ میں آئی فون 14 کی تقریب رونمائی کے دوران بتایاگیا کہ نئے فون میں ایمرجنسی سیٹلائیٹ کنکٹیویٹی اور کار کریش ڈٹیکشن ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔

اپیل کمپنی کے نئے فون کے 4 ورڑن متعارف کروائے گئے ہیں۔ تقریب میں ایپل نے دی واچ الٹرا کی بھی رونمائی کی لیکن لوگوں کی توجہ کا مرکز نیکسٹ جنریشن کے آئی فون، گھڑی اور ایئر پاڈ ہی رہے۔

Related Articles

Back to top button