اوورسیز پاکستانیز

بروکلین میں قتل ہونیوالے عرفان بٹ کے قاتلوں کی تلاش جاری

مقتول کا گولیاں لگنے کے بعد شدید زخمی حالت میں دئیے جانیوالے ایک بیان ، جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد و واقعات سے مدد لی جا رہی ہے

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک کے علاقے ڈائیکرز ہائٹس ، بروکلین میں قتل ہونیوالے جواں سال پاکستانی امریکن عرفان بٹ کے قتل کو ایک سے زائد ہفتہ کا وقت گذرگیا ہے تاہم ان کے قاتلوں کی ابھی تک گرفتاری نہیں ہو سکی ۔ پولیس حکام نے وقوعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور قاتلوں کی تلاش جاری ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ قاتلوں کی تلاش کے سلسلے میں عرفان بٹ کا گولیاں لگنے کے بعد شدید زخمی حالت میں دئیے جانیوالے ایک بیان ، جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد و واقعات سے مدد لی جا رہی ہے ۔
عرفان بٹ کی نماز جنازہ مکی مسجد بروکلین میں ادا کی گئی جس کے بعد اس کے جسد خاکی کو اس کے والد اظہر بٹ اہل خانہ کے ساتھ پاکستان لے گئے جہاں مقتول کو اس کے آبائی شہر گجرات کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button