اوورسیز پاکستانیز

”میرا کراچی اوورسیز پاکستانیز “کی کراچی کے ضرورت مندوں کی مدد کا سلسلہ جاری

پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کی جانب سے دئیے جانے والے عطیات ، کراچی کے متاثرہ افراد کو روانہ کرتے ہیں تاکہ ان کی مدد ہو سکے ، عاطف خان

نیویارک (اردونیوز ) کراچی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم ”میرا کراچی اوورسیز پاکستانیز “کے زیر اہتمام کراچی کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ”میرا کراچی اوورسیز پاکستانیز “ کا قیام کراچی میں کچھ عرصہ قبل آنے والے سیلاب کے دوران عمل میں آیا تھا ۔ نیویارک میں مقیم تنظیم کے عہدیدار عاطف خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کی جانب سے دئیے جانے والے عطیات ، کراچی کے متاثرہ افراد کو روانہ کرتے ہیں تاکہ ان کی مدد ہو سکے ۔ اس مدد کی وجہ سے تنظیم ، کراچی میں مستحق و ضرورت مند افراد کی مدد میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے اور صدقہ جارئیہ ہے ۔ عاطف خان نے کہا کہ ”میرا کراچی اوورسیز پاکستانیز “ ان سب لوگوں کی مشکور و ممنون ہیں کہ جو خدمت خلق میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ اللہ ان کی نیکی قبول فرمائیں اور اجر عظیم عطاءفرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button