پاکستان

نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما میاں ذاکر نسیم کا افطار ڈنر

افطار ی میں میاں ذاکر نسیم کے قریبی دوست احباب ، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور مسجد کے نمازیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن نیویارک کی معروف سماجی ، کاروباری اور سیاسی شخصیت میاں ذاکر نسیم کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا ۔ مسجد فیضان عائشہ لانگ آئی لینڈ میں دی گئی افطار ی میں میاں ذاکر نسیم کے قریبی دوست احباب ، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور مسجد کے نمازیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
افطاری سے قبل منعقدہ تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک کلام اور نبی کریم ﷺ کی بار گاہ میں نعت کی صورت میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا جس کے بعد ماہ رمضان کی فضیلت و برکات کے حوالے سے خصوصی بیان کیا گیا اور کہا گیا کہ ماہِ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی کرم فرماتا ہے اور نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ روزہ انسان کو تقویٰ، ضبطِ نفس اور احساسِ ذمہ داری سکھاتا ہے۔
امام مسجد کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ماہِ رمضان ہمیں صبر، استقامت اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ بھوک اور پیاس کے ذریعے انسان دوسروں کی تکلیف کو محسوس کرتا ہے اور اس کے دل میں ہمدردی اور بھائی چارے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں زکوٰاة، صدقات اور خیرات کے ذریعے معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کی جاتی ہے، جس سے سماجی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔
میاں ذاکر نسیم کا کہن اتھا کہ اس بابرکت مہینے میں ہمیں چاہیے کہ ہم استقامت، صبر، رواداری اور بھائی چارے کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور معاشرے میں محبت، امن اور اتحاد کو فروغ دیں تاکہ رمضان المبارک کی حقیقی روح کو سمجھتے ہوئے اسے اپنی زندگیوں میں نافذ کر سکیں۔
میاں ذاکر نسیم نے افطار ڈنر میں شریک ہونے والے تمام دوست احباب اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو ماہ رمضا ن کی رحمتوں اور برکات سے نوازیں ۔

Mian Zakir Naseem hosts Iftar dinner at Masjid Faizan e Ayesha Hicksville, New York

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button