پاکستانامیگریشن نیوز

ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا

ائیرپورٹ پر اہل خانہ اور پی ٹی آئی قائدین سمیت دیگر نےارشد شریف کا جسد خاکی کو وصول کیا، رقت آمیز مناظر

اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان کے مشہو ر و معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف جنہیں کینیا میں ایک پولیس ناکے پر قتل کر دیا گیا تھا، کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا ۔ اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر ارشد شریف کے جسد خاکی کو ان کے اہل خانہ ،صحافتی برادری کی اہم شخصیات اور پی ٹی آئی قائدین نے وصول کیا ۔

ارشد شریف شہید کا جسد خاکی جب جہاز سے اتار کر لایا گیا تو اسے دیکھ کر جذباتی مناظر پیدا ہو گئے ، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ ارشد شریف کے اہل خانہ اور بعض صحافی ، مرحوم کے تابوت سے لپٹ کر دھاڑیں مار کر رونے لگ گئے ۔

ارشد شریف کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

 

 

 

Arshad Sharif body arrives Pakistan

Related Articles

Back to top button