اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ ہونگے
موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ17ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گی اور ان کی جگہ سفیر عاصم افتخار احمد ، سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ ہونگے
موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ17ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گی اور ان کی جگہ سفیر عاصم افتخار احمد ، سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد ملک کے نئے سیکرٹری خارجہ ہوں گے۔اسحاق ڈار کے مطابق موجودہ سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط شاندار سرکاری و سفارتی خدمات کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔ آمنہ بلوچ نے 11 ستمبر 2024 کو سیکریٹری خارجہ کا منصب سنبھالا تھا۔
نائب وزیراعظم نے آمنہ بلوچ کی وزارت خارجہ کی قیادت اور ملک کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی سفارتی تاریخ کے ایک اہم دور میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے کر ایک قابلِ قدر ورثہ چھوڑ رہی ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سفیر عاصم افتخار احمد کی قیادت میں وزارت خارجہ پاکستان کے قومی مفادات کو پیشہ ورانہ انداز اور واضح حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔
اپنی تعیناتی پر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کی خدمت کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے قیادت کی جانب سے اعتماد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی مفاد کے فروغ کے لیے اس ذمہ داری کو اجتماعی کوششوں کے ساتھ ادا کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اپنے والدین، خاندان، دوستوں اور ساتھیوں کی دعاو¿ں اور تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔
Asim Iftikhar Ahmad Named Pakistan’s Next Foreign Secretary as Amna Baloch Retires



