ایڈوانس پیرول پر امریکہ سے بیرون ملک سفر کرنیوالے امیگرنٹس کےلئے نئی مشکل
”بچپن میں امریکہ آنے والے افراد کے لیے عارضی التوائے کارروائی کا پروگرام“(DACA)اور ٹی پی ایس (TPS) سٹیٹس کے حامل امیگرنٹس کےلئے بیرون ملک سفر کے قوانین سخت
ایڈوانس پیرول پر امریکہ سے بیرون ملک سفر کرنیوالے امیگرنٹس کےلئے نئی مشکل
”بچپن میں امریکہ آنے والے افراد کے لیے عارضی التوائے کارروائی کا پروگرام“(DACA)اور ٹی پی ایس (TPS) سٹیٹس کے حامل امیگرنٹس کےلئے بیرون ملک سفر کے قوانین سخت
نئے اصول کے مطابق، اگر کسی شخص نے امریکہ میں 180 دن سے زیادہ لیکن ایک سال سے کم غیر قانونی قیام کیا ہو اور وہ ایڈوانس پیرول پر ملک سے باہر جائے تو واپسی پر تین سالہ پابندی لگ سکتی ہے
نیویارک ( اردونیوز) امریکہ میں”بچپن میں امریکہ آنے والے افراد کے لیے عارضی التوائے کارروائی کا پروگرام“(ڈاکا۔DACA)اور ٹی پی ایس (عارضی لیگل سٹیٹس۔TPS) کے تحت رہنے والے بعض تارکینِ وطن کے لیے بیرونِ ملک سفر کے قوانین مزید سخت ہوگئے ہیں۔ امیگریشن حکام اور وکلا کے مطابق 13 اگست 2026 کے بورڈ آف امیگریشن اپیلز (BIA) کے ایک اہم فیصلے کے بعد’ایڈوانس پیرال ‘کےذریعے امریکہ سے باہر جانے والے ایسے افراد کو بھی تین یا دس سالہ پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے جنہوں نے ماضی میں مقررہ مدت سے زیادہ غیر قانونی قیام کیا ہو۔
فیصلہ”ملاگرو ڈیل کارمن لارا کیس کا فیصلہ“(Matter of Milagro DELCARMEN-LARA)میں دیا گیا، جس کے تحت ایڈوانس پیرول پر امریکہ سے باہر جانا اب امیگریشن قانون کے تحت ”روانگی“ تصور ہوگا۔ اس فیصلے نے 2012 سے نافذ اس سابقہ مثال کو ختم کردیا جس کے تحت ایڈوانس پیرول پر عارضی سفر عام طور پر غیر قانونی قیام کی بنیاد پر تین یا دس سالہ پابندی کا سبب نہیں بنتا تھا۔
نئے اصول کے مطابق، اگر کسی شخص نے امریکہ میں 180 دن سے زیادہ لیکن ایک سال سے کم غیر قانونی قیام کیا ہو اور وہ ایڈوانس پیرول پر ملک سے باہر جائے تو واپسی پر تین سالہ پابندی لگ سکتی ہے۔ ایک سال یا اس سے زیادہ غیر قانونی قیام کی صورت میں دس سالہ پابندی عائد ہوسکتی ہے۔
یہ تبدیلی خاص طور پر ان ”DACA“ اور ٹی پی ایسہولڈرز کے لیے اہم ہے جو گرین کارڈ یا امیگریشن اسٹیٹس تبدیل کرنے کے عمل میں ہیں۔ ماضی میں ایڈوانس انہیں خاندان سے ملنے، علاج یا دیگر انسانی وجوہات کی بنا پر بیرونِ ملک جانے اور واپس آنے کا راستہ فراہم کرتا تھا۔ اب بعض افراد کے لیے بیرونِ ملک سفر کا فیصلہ ان کی امریکہ واپسی اور مستقبل کی امیگریشن درخواستوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
یو ایس سی آئی ایس ( USCIS )کے مطابق ایڈوانسکا دستاویز ہونا امریکہ میں دوبارہ داخلے کی ضمانت نہیں ہے۔ واپسی پر حتمی فیصلہ سرحد یا ایئرپورٹ پر یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پٹرول افسر کرتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ بورڈ آف امیگریشن کا یہ فیصلہ 13 اگست 2026 سے مستقبل کے سفر پر لاگو ہوتا ہے۔ امیگریشن قانونی ماہرین کے مطابق اس تاریخ سے پہلے ایڈوانس پیرول کے ذریعے مکمل کیے گئے سفر پر یہ نئی پابندیاں اسی طرح لاگو نہیں ہوتیں۔
امیگریشن ماہرین نے DACA، TPS یا کسی زیرِ التوا گرین کارڈ کیس والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ ایڈوانس پیرول پر سفر کرنے سے پہلے اپنی انفرادی امیگریشن صورتحال کا جائزہ کسی مستند امیگریشن اٹارنی یا قانونی ماہر سے ضرور کروائیں، کیونکہ ہر کیس میں غیر قانونی قیام کی مدت اور دیگر حالات مختلف ہوسکتے ہیں۔
New Travel Restrictions for DACA & TPS Immigrants Using Advance Parole



