اوورسیز پاکستانیز

اسلم ڈھلوں کو صدمہ،پاکستان میں بڑے بھائی کا انتقال

اسلم ڈھلوں کے بڑے بھائی محمد اشر ف ڈھلوں گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، اسلم ڈھلوں کی پاکستان روانگی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک (پانی ۔PAANY) کے چئیرمین اسلم ڈھلوں کے بڑے بھائی محمد اشرف ڈھلوں ، پاکستان میں انتقال کر گئے ۔ بتایا گیا کہ محمد اشرف ڈھلوں گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، ان کی اچانک طبیت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں گوجرانوالہ لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی کو جو ملے ۔
چوہدری اسلم ڈھلوں ، اپنے بڑے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے جمعرات کی رات پاکستان روانہ ہو گئے ۔ ۔ دوست احباب اور کمیونٹی نے اسلم ڈھلوں سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button