اوورسیز پاکستانیز

بازہ روحی کے بڑے بھائی عبدالغفورکا انتقال ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

نیویارک (اردونیوز) امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کی سربراہ و کمیونٹی رہنما بازہ روحی کے بڑے بھائی پاکستان میں انتقال کر گئے ۔ وہ چار جولائی کو اپنے سسرال سے لاہور سے اوکاڑہ گئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بازہ روحی سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
عبدالغفور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے عمران قاسم خان اور بازہ روحی کی رہائشگاہ پر قران خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔بازہ روحی اور عمران قاسم نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے دوست احباب سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کو اپنی دعاو¿ں میںیاد رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button