امریکہ میں پیدا ہونیوالا بچہ امریکی شہری ہو گا یا نہیں ؟سپریم کورٹ کے فیصلے کا وقت آگیا
امریکی شہریت کا پیدائشی حق حاصل ہو گا یا نہیں ؟یہ وہ سوال اور کیس ہے کہ جس پر امریکہ بھر کی بالخصوص امیگرنٹ کمیونٹیز کی نظریں مرکوز ہیں
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکہ میں پیدا ہونے والے بچے کو امریکی شہریت کا پیدائشی حق حاصل ہو گا یا نہیں ؟یہ وہ سوال اور کیس ہے کہ جس پر امریکہ بھر کی بالخصوص امیگرنٹ کمیونٹیز کی نظریں مرکوز ہیں ۔ اس سوال کا جواب اور اس کیس پر اپنے فیصلے کا اعلان امریکی سپریم کورٹ منگل ، 30جون کو کرے گی ۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ امریکہ کے آئین میں پیدائشی شہریت کی گنجائش کا غلط تشریح کے تحت امریکہ میں عارضی سٹیٹس اور حتیٰ کہ غیر قانونی سٹیٹس رکھنے والوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو قطع نظر والدین کے لیگل سٹیٹس کے امریکی شہریت دے دی جاتی ہے ۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اس آپشن کو ختم کیا جائے۔
دوسری جانب امیگرنٹس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کے تحت پیدائشی شہریت کے حق کو ختم نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ امریکی آئین میں ترمیم نہ کی جائے ۔
نوٹ ؛ اہم اور تاز ہ خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
نوٹ ؛ یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔امریکی سپریم کورٹ برتھ رائٹ سٹیزن شپ سمیت آٹھ اہم کیسوں میں بیشتر فیصلے سنائے گی



