پاکستان

ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین پاکستان کے متاثرین سیلاب سے یکجہتی کےلئے حمزہ مسجد میں پریس کانفرنس کریں گے

کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین ، پاکستان میں آنیوالے آفت زدہ سیلاب کے حوالے سے پاکستانی امریکن کمیونٹی اور نیویارک میں تعینات پاکستانی سفاترکاروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کریں گے

نیویارک : نیویارک سٹی کے نواح میں واقع ناسا کاؤنٹی کے کاؤٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین جمعہ ، دوپہر دو بجے حمزہ مسجد ، ویلی سٹریم میں پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین اور مسجد انتظامیہ کے ہمراہ اہم پریس کریں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین ، پاکستان میں آنیوالے آفت زدہ سیلاب کے حوالے سے پاکستانی امریکن کمیونٹی اور نیویارک میں تعینات پاکستانی سفاترکاروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔

کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم کے مطابق پریس کانفرنس میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل محترمہ عائشہ علی کو اور واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر کو بذریعہ آن لائن شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

پریس کانفرنس میںکاؤنٹی ایگزیکٹو کے ہمراہ حمزہ مسجد انتظامیہ اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات بھی موجود ہوں گے ۔چوہدری اکرم رحمانیہ کے مطابق پریس کانفرنس میں اپیل کی جائے گی کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لاکھوں خاندانوں ، بے گھر افراد اور گیارہ سو سے زائد جاں بحق ہونیوالے پاکستانی شہریوں کے لواحقین کو ہر ممکن طریقے سے سپورٹ کیا جائے ۔

Related Articles

Back to top button