اوورسیز پاکستانیزپاکستان

کشمیری امریکن رہنما ڈاکٹر چوہدری ظہور اختر آف پنیام کا افطار ڈنر

Kashmiri American Chaudhry Zahoor Akhtar Hosts Iftar Dinner in New York

پنیام ہاؤس نیویارک میں دئیے گئے افطار ڈنر میں دوست احباب، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت

تلاوت قرآن مجید سے تقریب کا آغاز، اصغر چشتی اور رانا اخلاق نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعتیہ نذرانہ عقیدت پیش کیا ، چوہدری ظہور اختر کا دوست احبا ب اور مہمانوں کو خو ش آمدید

ڈاکٹر چوہدری ظہور اختر آف پنیام کی جانب سے تمام شرکاءکو رمضان شریف کی مبارکباد، ملک و قوم کی سلامتی اور کمیونٹی کے ساتھ ساتھ غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کےلئے دعا کی گئی

چوہدری ظہور اختر افطار ڈنر میں پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل ہونے کے بعد حاصل ہونے والے ”گاو¿ن“ میں افطار پارٹی میں شریک ہوئے ۔ شرکاءکی ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر مبارکباد

 

نیویارک (اردو نیوز)کشمیری و پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما ڈاکٹر چوہدری ظہور اختر آف پنیام کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی دوست احباب اور کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ پنیام ہاو¿س نیویارک میں دئیے گئے افطار ڈنر میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت ۔

تلاوت قرآن مجید سے تقریب کا آغاز۔ معروف نعت خوانان اصغر چشتی اور رانا اخلاق نے بارگاہ رسالت ﷺمیں نعتیہ نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔چوہدری ظہور اختر آف پنیام نے دوست احباب اور شرکاءکو افطار پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے پناہ فضل اور کرم ہے کہ جس نے ہم سب کو ماہ رمضان نصیب فرمایا ، دلی دعا ہے کہ اللہ کریم، سب کو اس بابرکت مہینے کی برکات اور فیوض سے نوازے ۔

چوہدری ظہور اختر افطار ڈنر میں پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل ہونے کے بعد حاصل ہونے والے ”گاو¿ن“ میں افطار پارٹی میں شریک ہوئے ۔ شرکاءنے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ چوہدری ظہور اختر کی خدمات پر ان کے دوست احباب اور کمیونٹی کو فخر ہے ۔

ڈاکٹر چوہدری ظہور اختر آف پنیام کی جانب سے تمام شرکاءکو رمضان شریف کی مبارکباد، ملک و قوم کی سلامتی اور کمیونٹی کے ساتھ ساتھ غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کےلئے دعا کی گئی۔

Kashmiri American Chaudhry Zahoor Akhtar Hosts Iftar Dinner in New York

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button