بین الاقوامی

حاجی بشیر المعروف چاچا کرکٹ زندہ ہے

جس نے بھی میرے انتقال کی بے بنیاد اور جھوٹی خبر پھیلائی ، میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اسے ہدایت نصیب فرمائیں ، حاجی بشیر المعروف چاچا کرکٹ

نیویار ک (محسن ظہیر ) دنیا بھر میں پاکستان کے پرچم کو والہانہ لہرانے اور پاکستان کی پہچان بننے والے حاجی بشیر المعروف چاچا کرکٹ زندہ ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی افواہیں زیر گردش ہوئیں تو چاچا کرکٹ فوری طور پر سوشل میڈیا پر آئے اور انہوں نے فیس بک پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ الحمد للہ با حیات اور زندہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موت کا ایک وقت مقرر ہے اور اسے اپنے وقت پر آنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی میرے انتقال کی بے بنیاد اور جھوٹی خبر پھیلائی ، میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اسے ہدایت نصیب فرمائیں ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2913005688934328&id=100006747757200&_rdr

Chacha Cricket is alive and well

Related Articles

Back to top button