نیویارک: پاکستانی کمیونٹی رہنما چوہدری الیا س مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان
چوہدری محمد الیاس مرحوم کی نماز جنازہ دو جون کو مسجد نور ہنٹنگ ٹن، لانگ آئی لینڈ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی
نیویارک: پاکستانی کمیونٹی رہنما چوہدری الیا س مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان
چوہدری محمد الیاس مرحوم کی نماز جنازہ دو جون کو مسجد نور ہنٹنگ ٹن، لانگ آئی لینڈ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی
چوہدری محمد الیاس نے بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی کی سے بڑی مکی مسجد کی تعمیر، یوم پاکستان کے موقع پر بروکلین میلے کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم معاملات میں مدد میں کلیدی کردار اداکیا
چوہدری محمد الیاس کا شمار ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے انتہائی مخلص قائدین ہو تا ہے جنہوںنے کمیونٹی کی خدمت کے لئے روز اول سے اپنا بے لوث کردار ادا کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، عظیم ایم میاں
نیویارک( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد الیاس مرحوم جو کہ یکم جون کو لانگ آئی لینڈ میں واقع اپنی رہائشگاہ پر انتقال کر گئے تھے، کی نماز جنازہ دو جون ، بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد نور ہنٹنگٹن میں ادا کی جائے گی ۔ سوگوار خاندان کی جانب سے کمیونٹی اور دوست احباب سے نماز جنازہ میں شرکت کی استدعا کی ہے ۔
چوہدری محمد الیاس مرحوم گذشتہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھے اور یکم جون کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ چوہدری الیاس کی وفات پر پاکستانی امریکن کمیونٹی اور ان کے دوست احباب کی جانب سے ہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ چوہدری الیاس کی وفات سے کمیونٹی اپنے ایک محسن سے محروم ہو گئی ہے ۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
پاکستان کے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے چوہدری الیاس ،70کی دہائی میں امریکہ آئے اورنیویارک کا کونی آئی لینڈ ایونیو جو کہ آج پاکستانی امریکن کمیونٹی کا سب سے بڑا گڑھ قرار دیا جاتا ہے، میں آکر آباد ہوئے ۔ چوہدری محمد الیاس نے بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی کی سے بڑی مکی مسجد کی تعمیر، یوم پاکستان کے موقع پر بروکلین میلے کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم معاملات میں مدد میں کلیدی کردار اداکیا ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سینئر صحافی ، روزنامہ جنگ اور جیو کے بیورو چیف عظیم ایم میاں کے مطابق ،چوہدری محمد الیاس کا شمار ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے انتہائی مخلص قائدین ہو تا ہے جنہوںنے کمیونٹی کی خدمت کے لئے روز اول سے اپنا بے لوث کردار ادا کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔



