پاکستاناوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

شکاگو کی مئیر نے دوسری ٹرم کےلئے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Chicago Mayor Lori Lightfoot to Announces Re-Election

مئیر شکاگو کے الیکشن میں پاکستانی و مسلم امریکن ووٹرز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ، ان کی سیاسی اہمیت میں ہو رہا ہے

شکاگو (اردونیوز ) شکاگو کی مئیر لائٹ فٹ نے دوسری ٹرم کے لئے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو ایڈ اور سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شکاگو میں پبلک سیفٹی ، کورونا وبا کے خاتمے ، صحت عامہ ، روز گار اور دیگر مسائل کے حل کے لئے وہ مزید چار سال اپنا کردار بطور مئیر ادا کرنا چاہتی ہیں ۔

واضح رہے کہ لاری لائٹ فٹ نے سال 2019میں مئیر منتخب ہونے کے بعد شکاگو کی پہلی سیاہ فام اور ”گے“ مئیر بننے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ الیکشن میں انہوں نے سٹی کے تمام پچاس وارڈز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

مئیر لائٹ فٹ کا کہنا ہے کہ انہیں چار سال کے لئے مزید منتخب کریں تاکہ وہ اپنے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھا سکیں۔ شکاگو میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد آباد ہے ۔ مئیر شکاگو کے الیکشن میںپاکستانی و مسلم امریکن ووٹرز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ، ان کی سیاسی اہمیت میں ہو رہا ہے ۔

 

https://twitter.com/LoriLightfoot/status/1625905519104864257?s=20

 

Chicago Mayor Lori Lightfoot to Announces Re-Election

Related Articles

Back to top button