پاکستانخبریں

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں استقبالیہ ، پاکستانی امریکن کمیونٹی سے خطاب

Pakistani Honorary Consul General Hosts Reception in Florida for Field Marshal General Asim Munir

جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں امریکہ بھر سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی

فلوریڈا( مشرف خان سے ) امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں فلوریڈا میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل عدنان اسد کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا ۔ استقبالیہ میں امریکہ بھر سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی جن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،چئیرمین اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن سید قمر رضا، ساجد تارڑ، سابق سینیٹر بابر غوری ، سابق رکن قومی اسمبلی فوزیہ قصوری ، میاں طاہر اسماعیل ، چوہدری شوکت قابل ذکر تھے۔
استقبالیہ سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے لئے ہم سب کو اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنا ہے ۔ جنرل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی بھی پیشگی مبارکباد دی ۔
استقبالیہ سے خطاب کے دوران کمیونٹی قائدین نے جنرل عاصم منیر کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ آپریشن بنیان المرصوص میں ملک و قوم کی عظیم فتح پر فخر کا اظہار کیا اور افواض پاکستان کے جرات مندانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Pakistani American Community Florida, Mohsin Naqvi , Qamar Raza
Pakistani American Community Florida, Mohsin Naqvi , Qamar Raza

Pakistani Honorary Consul General Hosts Reception in Florida for Field Marshal General Asim Munir

Related Articles

Back to top button