پاکستان

سٹیٹن آئی لینڈ میں 25ستمبر کو فری کووڈ 19اور انٹی باڈی ٹیسٹنگ ہو گی

دوپہر 12سے3بجے تک فری ٹیسٹنگ ہو گی ، کورونا اور انٹی باڈی ٹیسٹ کروانے والے اپنے ساتھ اپنی آئی ڈی لازمی طور پر لائیں ،

مسجد نور سٹیٹن آئی لینڈ کے بالکل سامنے 104رائین ایونیو پر فری کووڈٹیسٹنگ بس اور میڈیکل کیمپ کا انتظام ہوگا

نیویارک (اردونیوز ) سٹیٹن آئی لینڈ (نیویارک) میںبسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے لئے اہم اطلاع یہ ہے کہ سٹیٹن آئی لینڈ میں جمعہ ،25ستمبر کو دوپہر 12بجے سے لیکر تین بجے تک کوووڈ19اور انٹی باڈی ٹیسٹ بالکل فری کئے جائیں گے ۔ اس ٹیسٹنگ کے اہتمام میں سٹیٹن آئی لینڈ سوشل ایڈلٹ ڈے کئیر ، کلفٹن میڈیکل پلازہ ، Essenہیلتھ اور سلور ہوم کئیر ایجسی اپنا مشترکہ کردار ادا کررہے ہیں ۔
مسجد نور سٹیٹن آئی لینڈ کے بالکل سامنے 104رائین ایونیو پر فری کووڈٹیسٹنگ بس اور میڈیکل کیمپ کا انتظام ہوگا ۔
افتخار بٹ نے سٹیٹن آئی لینڈ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ فری کوووڈ 19اور انٹی باڈی ٹیسٹنگ کی ا س سہولت سے فائد ہ اٹھائیں اور اپنا اور اپنے اہل خانہ کے ٹیسٹ کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ خصوصی طور پر پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے ۔
کورونا اور انٹی باڈی ٹیسٹ کروانے والے اپنے ساتھ اپنی آئی ڈی لازمی طور پر لائیں ۔

Related Articles

Back to top button