اوورسیز پاکستانیز

دانش ملک کا خالد اعوان سے اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں

نیوجرسی ( اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے رہنما دانش جمشید ملک نے پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

دانش ملک نے کہا کہ تمام لیگی ساتھی خالد اعوان کے غم میں شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خالد اعوان کے لئے خصوصی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ان کے شریک حیات کی رحلت کا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button