اوورسیز پاکستانیز

سابق وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری فیض احمد زیدی امریکہ میں انتقال کر گئے

مرحوم کی نماز جنازہ دومارچ کو ہو گی جس کے بعد انھیں امریکہ میں سپرد خاک کردیا جائےگا، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور پریس کلب کے سابق صدر اور سنیئر صحافی ثقلین امام کے سسر اور سابق وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری فیض احمد زیدی امریکہ میں انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ دومارچ کو ہو گی جس کے بعد انھیں امریکہ میں سپرد خاک کردیا جائےگا.

سید فیض احمد زیدی مرحوم کی نماز جنازہ بروز بدھدو مارچ کو بعد نماز ادارہ جعفریہ، 3140 سپینسر وائرل روڈ، برٹنزوائیل ، میری لینڈ میں ادا کی جائے گی ۔ کمیونٹی اور دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

ان کے پسماندگا ن میں بیوہ سکندر شہناز زیدی اور پانچ بچے عذرا امام، لبنی تراب، علی مظہر زیدی، علی اطہر زیدی اور ایف اے ہاشم رضا شامل ہیں۔ مرحوم پیشہ ور واٹرانجنیئر اور آبی امور کے ماہر تھے۔

Related Articles

Back to top button