پاکستانامیگریشن نیوز

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن 2024لڑنے کا اعلان کر دیا

Donald Trump Announces 2024 US Presidential Bid

ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ اپنی دوسری ٹرم میں صدارتی الیکشن ہار گئے تھے ، نے صدارتی الیکشن 2024لڑنے کا اعلان فلوریڈا میں واقع اپنی رہائشگاہ پر اپنے ووٹرزاور سپورٹرز سے خطاب کے دوران کیا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) سابق امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2024میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں ایک بار پھر صداری امیدوار بننے کا اعلان کر دیا ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ اپنی دوسری ٹرم میںصدارتی الیکشن ہار گئے تھے ، نے صدارتی الیکشن 2024لڑنے کا اعلان فلوریڈا میں واقع اپنی رہائشگاہ پر اپنے ووٹرزاور سپورٹرز سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے جب الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو تقریب میںموجود ان کے ووٹرز اور سپورٹرز کی جانب سے ان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے ۔

 

 

صدر ٹرمپ کی جانب سے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان تو کر دیا گیا ہے تاہم انہیں صدارتی الیکشن سے پہلے چھ جنوری کو کیپٹل ہل پر ہونیوالے حملے کے کیس سمیت دیگر کیسوں کا سامنا کرنا بھی کرنا پڑرہا ہے ۔

سیاسی پنڈتوں کے مطابق دیکھنا یہ ہوگا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن بھی دوسری ٹرم کے لئے صدارتی امیدوار بننے کا فیصلہ کرتے ہیں یا نہیں

Former US President Donald Trump has announced that he will run again for US president in elections 2024.

Related Articles

Back to top button