اوورسیز پاکستانیزخبریں

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کےاحمد جان کا طارق کھوکھر کی وفات پر اظہار تعزیت

طارق کھوکھر مرحوم کی پاکستان ڈے پریڈ کے لئے خدمات کو یاد رکھا جائیگا، پاکستا ڈے پریڈ کمیٹی مرحوم کی مغفرت کےلئے دعا گو ہے

نیویارک ( اردونیوز) پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے وائس چئیرمین احمدجان نے پاکستا ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کے سابق سیکرٹری جنرل طارق کھوکھر کی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ احمد جان نے کہا کہ پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے قاسم مجید، احمد خان، اسد چوہدری ، تنویر چوہدری ، ڈاکٹر حق، وسیم سید، ہارون رامے ، منظور الحسن ، منیر لودھی سمیت تمام ارکان دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ طارق کھوکھر مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کی مغفرت فرمائیں ۔

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویار ک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طارق کھوکھر مرحوم کی نیویارک میں پاکستان کے یوم آزادی پر نکالی جانیوالی پاکستان ڈے پریڈ کے لئے خدمات کو یاد رکھا جائیگا۔

Pakistan Day Parade Committee New York Offers Condolences on the Passing of Tariq Khokhar

Related Articles

Back to top button