کیپٹن شاہین بٹ کے استقبالیہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی سالگرہ منائی گئی
Prime Minister Shehbaz Sharif’s Birthday Celebrated at Reception in New Jersey
جونہی وزیر اعظم نے کیپٹن شاہین بٹ سمیت اپنے ساتھ موجود ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراءخواجہ آصف ، عطاءاللہ تارڑ سمیت شرکاءکے ساتھ مل کر کیک کاٹا تو شرکاءنے ہیپی برتھ ڈے کہہ کر وزیر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی
نیوجرسی ( محسن ظہیر سے ) پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے اعزاز میں نیوجرسی میں اپنی رہائشگاہ پر استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی سالگرہ منائی گئی ۔ جونہی وزیر اعظم نے کیپٹن شاہین بٹ سمیت اپنے ساتھ موجود ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراءخواجہ آصف ، عطاءاللہ تارڑ سمیت شرکاءکے ساتھ مل کر کیک کاٹا تو شرکاءنے ہیپی برتھ ڈے کہہ کر وزیر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لئے درازی عمر اور صحت کی دعا کی ۔
وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ اور امریکہ کا دورہ مکمل کرکے ہفتہ ، 26ستمبر کو نیویارک سے لندن کے لئے روانہ ہو گئے ۔
نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
Prime Minister Shehbaz Sharif’s Birthday Celebrated at Reception in New Jersey



