خبریںاوورسیز پاکستانیز

احمد جان کا وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو نیویارک آمد پر خوش آمدید

مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پر شہباز شریف کا خیر مقدم کرتے ہیں، احمد جان

پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پر شہباز شریف کا خیر مقدم کرتے ہیں، احمد جان

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا ہے اور ان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے80ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ احمد جان نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے نیویارک سٹی میں ان کی قیام پر مسلم لیگی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ، انہیں پھول پیش کئے اورپاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستان مسلم لیگ نیویارک سٹیٹ کی جانب سے خوش آمدید کہا ۔
احمد جان کا کہنا ہے کہ ہم وزیر اعظم شہباز شریف کو مسلسل تیسرے سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کامیاب اور پر وقار انداز میں نمائندگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانی ،اقوام عالم میں پاکستان کے وقار کو بلند کرنے کے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے لیگی وفد سے ملاقات میں نیویارک میں خیر مقدم اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی ، ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔
احمد جان نے پاکستانی امریکن کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ 26ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے خطاب کے موقع پر پاکستان، کشمیری عوام ، فلسطین کے عوام کا مقدمہ پیش کرتے وقت ، ان کا خیر مقد م کریں اور ان کے ہم زبان بن کر امریکہ میں حق اور سچ کا کلمہ بلند کریں ۔

نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ صدر ٹرمپ کے 250 دن، 20 لاکھ غیر قانونی امیگرنٹس امریکہ چھوڑ گئے
نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button